جھنگ، رمضان سے قبل کھجور کی قیمتوں میں اضافہ
ایرانی کھجور 100روپے پاؤ میں فروخت ہونے لگی
جھنگ میں رمضان کی آمد سے قبل کھجور کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔
ہول سیل مارکیٹ میں ایرانی کھجور کی قیمت 7ہزار روپے سے بڑھ کر 12ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 روپے پاؤ میں فروخت ہونے والی ایرانی کھجور 100 روپے پاؤ میں فروخت کی جا رہی۔ رمضان میں چیزیں سستی ہونی چاہیئے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کھجور کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ملک میں منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
JHANG
تبولا
Tabool ads will show in this div