پاکستان میں تخمینہ سے کم کرونا کیسزسامنےآئے،ظفرمرزا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 14 اپریل تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرنے کا تخمینہ تھا تاہم اب تک 5ہزار کیسز ہیں جو خوش آئند ہیں، تاہم مطمئن ہونے کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔
اسلام آباد میں منگل کی شام میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 14 اپریل تک کرونا وائرس سے 191 اموات کا تخمینہ تھا تاہم منگل کی دوپہر تک صرف 96 اموات ہوئیں،اس کی وجہ بروقت حکمت عملی تھی۔
ظفرمرزا نے کہا کہ ہمارے اندازے تھے کہ 14اپريل تک کيسز 18ہزار تک پہنچ جائيں گے لیکن کيسز کی تعداد کم ہونے کا مطلب يہ نہيں کہ ہم احتياط نہ کريں۔
ظفر مرزا نے تسلیم کیا کہ سندھ نے اقدامات پر زيادہ جلدی عمل کيا،تخمينے کے حساب سے سندھ ميں کيسز کی تعداد زيادہ ہے،پنجاب ميں تخمينے سے کم کيسز آئے، ملک کی مجموعی صورتحال حوصلہ افزا ہے۔