پی آئی اے، پالپا تنازعہ؛ ساتویں روز بھی پروازیں تاخیر کا شکار

pia

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعے کے باعث ساتویں روز بھی مختلف پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسے کراچی آنے والی پرواز پی کے315 ڈیرھ گھنٹے تاخیر اور سکھر سے کراچی آنے والی پرواز پی کے541 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ابوظہبی سے لاہور آنےوالی پرواز پی کے 268 ڈھائی گھنٹے تاخیر جبکہ مدینہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 747 میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

مسافر کم ہونے کے باعث مختلف پروازیں منسوخ ہوئی جس میں لاہور سے مانچسٹر کی پرواز پی کے709، لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 381، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 373، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 323، لاہور سے رحیم یارخان آنے والی پی کے 671 اور رحیم یارخان سےلاہور کیلئے پی کے 672 شامل ہیں۔ سماء

RAHIM YAR KHAN

SUKKUR

flights late

flights cancelled

PALPA PIA conflict

Tabool ads will show in this div