پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے سے قومی یکجہتی نہیں ہوتی،مریم

عوام اس وقت وزیراعظم کیطرف دیکھ رہی ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرونا معاملے پر وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے، کسی رہنما کو چور کہنے سے اتفاق پیدا نہیں کیا جاسکتا۔

منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے، میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں کو چور کہنے سے قومی یکجہتی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت وزیراعظم کی طرف دیکھ رہا ہے، صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے مل کر معاشی، ریلیف حکمت عملی دینا ہوگی، قومی یکجہتی کیلئے ذہنی طور پر ملک کا وزیراعظم بننا ہوگا، لاک ڈاؤن کیساتھ متبادل معاشی اور ریلیف حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت قومی یکجہتی، اتحاد کی ضرورت ہے، اس وقت ایک وژن اور پورے پاکستان کیلئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے، حکومت کی ساری توجہ ڈاکٹرز، طبی عملے، مزدور، دیہاڑی دار کی طرف ہونی چاہیے۔

MARYAM AURANGZAIB

PM IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div