ٹیکنالوجی

ٹیکنو موبائل کیمن شو150 ٹک ٹاک کی شاندار مہم

مہم نے سوشل میڈیا پر 150 ملین وئیوز حاصل کئے

اس امر میں کوئی شک نہیں کہ آج کل سوشل میڈیا نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور آئے دن سوشل میڈیا پر نت نئے چیلنجز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایس ہی ایک دلچسپ چیلنج پاکستان کے مشہور اور نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتے برانڈ، ٹیکنو موبائل کی جانب سے متعارف کرایا گیا۔

کیمن شو چیلنج کا آغاز ٹیکنو موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسڈر مہوش حیات نے کیمن 15 کی لانچ میں کیا۔ اس چیلنج میں مشہور اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پر میمک اور ڈوایٹ کرنا کا چیلنج دیا۔

 ٹیکنو موبائل کی جانب سے سب سے ذیادہ لائکس لینے والی ویڈیو پر کیمن 15 کا تحفہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

ٹیکنو موبائل کی جانب سے متعارف ہونے والی اس مہم نے سوشل میڈیا پر 150 ملین وئیوز حاصل کئے اور سوشل میڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق ٹاپ ٹرینڈ بننے والے اس کیمن شو سے ایک لاکھ 80 ہزار ویڈیوز جاری کی گئیں۔ یہ کیمپین اپنی نوعیت کی پہلی کیمپین ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔ کیمپین کے دوران مختلف ویب سائٹس اور اخباروں میں اسکے چرچے ہوتے رہے۔

ٹک ٹاک کی دنیا کے مختلف ستاروں نے بھی اس میں حصہ لی  اور اپنے فینز کو اس کیمپین میں چیلنج کیا۔ اریقہ حق، ڈولی، حارث علی اور کنول آفتاب اس چیلنج میں نمایاں رہے اور ان کے ساتھ ساتھ اسد اور نمرہ کے دلکش کپل نے بھی اس چیلنج میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا

 اس سے قبل بھی ٹیکنو موبائل کیمن 12  ’’اسپارک فار مور‘‘ اور ’’اسپارک گو‘‘ جیسے شاندار ٹک ٹاک کیمپین کراتا رہا ہے۔ ٹیکنوموبائل کی جانب سے اس کیمپین کے ونر کا اعلان آفیشل فیس بک پیج پر کر دیا گیا ہے۔

TECHNO MOBILE

Tabool ads will show in this div