امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں حادثے اس وقت پیش آیا، جب چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا گیا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ کا اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منتطع ہوگیا تھا جس پر ہیلی کاپٹر اور کشتی کو وانڈو جھیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے لیے بھیجا گیا جنہیں طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ کے نزدیک مل گیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے بعد طیارے کے ملبے سے 2 لاشیں نکال لیں۔ مرنے والوں کی شناخت 68 سالہ گلین لیمب اور 70 سالہ مائیکل گیگلیو کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔