پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ميں ون ون ٹو ٹو نہيں جو ہر جگہ پہنچ جاؤں، وزراء کی برطرفی سے متعلق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ شير پاؤ کو دو کرپٹ وزير ہٹانے کا کہا ليکن وہ الگ ہوگئے، پارٹی کی حيثيت سے شيرپاؤ کیساتھ مشاورت ہوتی ہے۔
خيبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے شبہے ميں برطرف شيرپاؤ گروپ کے دو وزراء کو دوبارہ شامل کرنے کا فيصلہ کرليا، وزيراعليٰ خيبرپختونخوا کا دعويٰ ہے کہ عمران خان صوبائي معاملات ميں مداخلت کرتے ہي نہيں۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں کوئی ریسکیو سروس ڈبل ون ڈبل ٹو نہیں کہ ہر حادثے اور موقع پر فوراً پہنچ جاؤں۔
وزيراعليٰ خيبرپختونخوا نے دعويٰ کيا کہ اُن کے صوبے ميں کرپشن کرنيوالا بڑا بہادر ہوگا، ساتھ يہ اعتراف بھي کيا کہ بلدياتي انتخابات ميں گڑبڑ ہوئ، وزيراعليٰ پرويزخٹک نے صوبے کو بجلي نہ ملنے پر وزيراعظم کو بھي کڑي تنقيد کا نشانہ بناگئے، ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اياز صادق کہتے ہيں ميں نے غلطی نہيں کی تو کون ذمہ دار ہے۔ سماء