سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی، پرویز اشرف

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/RAJA-PERVIEZ-1500-SOT-06-10.mp4"][/video]

اسلام آباد : سابق وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے الزام لگايا ہے کہ سابق چيف جسٹس افتخار چوہدری نے ان سے ذاتی دشمنی نکالی، جب وہ چيف جسٹس تھے تب ہی سياسی سوچ رکھتے تھے، اب سياستدانوں کی صف ميں شامل ہونیوالے ہيں۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری نے ان کے ساتھ ذاتی دشمنی نکالی، کميشن بنانے کے مطالبے پر توہين عدالت کا نوٹس بھجوايا۔

وہ کہتے ہیں کہ چوہدری افتخار جب چيف جسٹس تھے تب ہی سياسی سوچ رکھتے تھے، اب 25 دسمبر کو وہ ہماری برادری ميں شامل ہونے والے ہيں، سياست وہ کرتا ہے جس کے پاس سياسی بصيرت ہو۔ سماء

Politics

SC

NadeemMalikLive

NML

Raja Pervez Ashraf

Former Chief Justice

Justice (R) iftikhar Chohadry

Fomer PM

Rental Power Scandal

Tabool ads will show in this div