موبائل یوٹیلٹی اسٹور سروس کا آغاز

دہلیز پر اشیائے ضروریہ

اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹور سروس شروع کردی گئی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ایک دم سے ختم نہیں کرسکتے، وزیراعظم کی ہدایت پر لوگوں کو ان کی دہلیز پر اشیائے ضروریہ پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سروس کا آغازکردیا گیا ہے۔ آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں صرف وفاقی دارالحکومت کے شہری سہولت سے مستفید ہوں گے۔ ایک ہفتے کے اندر موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش یہ تھی لوگوں کے گھروں تک یہ پہنچایا جائے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا لوگوں کو تمام بنیادی مصنوعات سستے داموں فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور عمر لودھی نے بتایا کہ 8 گاڑیوں سے اس کا آغاز کیا ہے، ایک گاڑی میں تقریباً 200 فیملیز کو سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

موبائل اسٹورز کے ذریعے دیہی علاقوں میں اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div