قلات میں دو آئل ٹینکر ٹکراگئے، 2 افراد جاں بحق

تصادم کے بعد آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی
فوٹو آن لائن
فوٹو آن لائن
فوٹو آن لائن

بلوچستان کے ضلع قلات میں 2 آئل ٹینکروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آٰیا، جہاں انجیرہ کے مقام پر 2 آئل ٹینکر ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے ایک آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

kalat

Tabool ads will show in this div