سیالکوٹ: نرسنگ کی طالبہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ساتھی نرسوں کا احتجاج

اسٹاف رپورٹ


سیالکوٹ : سیالکوٹ میں نرسنگ کی طالبہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ساتھی نرسوں نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے پیر سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


سترہ روز گزرنے کے باوجود سیالکوٹ میں نرسنگ کی مقتول طالبہ کا مرکزی ملزم پکڑا گیا، نہ ساتھی گرفتار ہوا، ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سول اسپتال کی نرسوں نے ایک گھنٹہ کی علامتی ہڑتال کر رکھی ہے۔


نرس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ساتھیوں کے مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے مکمل ہڑتال کریں گے۔


نرسوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ سماء

کی

کے

کا

پر

ramadan

updates

tariff

reaction

rescue

singapore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div