کینسر کو شکست دینے والا امریکی گلوکار کرونا سے ہارگیا

امریکا کے 73 سالہ معروف عوامی گلوکار جان پرائن 73 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے مینجر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پرائن چند روز قبل کرونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہو گئے تھے۔
پرائن کا فنی سفر 50 برس کے قریب جاری رہا، وہ امریکا میں فوک موسیقی کا ایک نمایاں ترین نام شمار ہوتے تھے۔
گریمی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات جیتنے والے پرائن زندگی میں دو بار سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ پہلی بار وہ 1988 اور دوسری بار 2013 میں اس عارضے سے متاثر ہوئے۔ تاہم دونوں مرتبہ انہوں نے سرطان پر غلبہ پا لیا تھا۔
پرائن 10 اکتوبر 1946 کو امریکی ریاست الینوے کے شہر مایووڈ میں پیدا ہوئے۔ گذشتہ صدی میں 1960 کی دہائی کے اواخر میں وہ شکاگو میں ایک نمایاں فن کار کے طور پر سامنے آئے، ان کا پہلا میوزک البم 1971 میں متعارف کرایا گیا۔