ویڈیو: آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹر کا مریضوں کے ساتھ رقص

ویڈیو وائرل
Apr 09, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Corona-Dr-Patient-Dance.mp4"][/video]

مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی فرمائش پر ڈاکٹر نے اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کے ساتھ رقص کیا۔ ڈاکٹر اور مشتبہ مریضوں کے رقص کی ویڈیو خوب پسند کی جارہی ہے۔

مظفرگڑھ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں لیٹے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض بوریت کا شکار ہونے لگے تو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صدام سے رقص کی فرمائش کردی۔

مریضوں کے اصرار پر حفاظتی سوٹ پہنے ڈاکٹر نے گانوں کی دھن پر مشتبہ مریضوں کیساتھ رقص شروع کردیا۔ ڈاکٹر اور کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے رقص کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر صدام کو مشتبہ مریضوں کیساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے 14 مشتبہ مریضوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Dancing

Tabool ads will show in this div