ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علیم خان اور ایاز صادق کے جواب جمع
لاہور : این اے 122 کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ایاز صادق اور علیم خان نے تحریری جواب ریٹرننگ افسر کو جمع کراديئے۔
عبدالعليم خان اور سردار اياز صادق پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ضمنی اليکشن ميں حصہ لينے والی ديگر جماعتوں کے اُميدواروں نے عائد کيا۔
دونوں اميدواروں نے اپنے جواب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کی، ان کا کہنا ہے حلقے میں ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات کی مہم بھی چل رہی ہے، سپورٹرز اپنی مرضی سے بورڈ اور فلیکس لگا دیتے ہیں۔ سماء