بلال مقصود کا جنید جمشید کوخراجِ عقیدت

انکےمیوزک کے بغیرہماری زندگیاں کیسی ہوتیں

راک اسٹار بلال مقصود نے وائٹل سائنز کلاسک "سانولی سلونی " گا کر جنید جمشید مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں بلال نے یہ گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں واضح کیا کہ وہ گلوکار کیلئے کس حد تک پسندیدگی کے جذبات رکھتے ہیں۔

گلوکارنے لکھا " سانولی سلونی، جنید جمشید کی طاقتور یادیں جیسے کہ میں انہیں یاد کرتا ہوں۔ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ان کے میوزک کے بغیر ہماری زندگیاں کیسی ہوتیں"۔

انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود متعدد ویڈیوز کے علاوہ کوک اسٹوڈیو کے بھی 4 سیزن پروڈیوس کر چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹس سے محظوظ کررہے ہیں۔

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div