کے پی میں مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز

ائن لائن رقم کیلئے بائیومیٹرک سسٹم ہوگا
[video controls src="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Ptv-Ajmal-Wazir-Pc-09-04.mp4">

وزیر صحت خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں مستحقین کیلئے نقدی رقم دینے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئن لائن رقم کی ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم سے ہوگی

پشاور میں جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کیش گرانٹ پروگرام میں انصاف کے تحت فیصلہ کیا جائے گا اور ضرورت مند اس کے حقدار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ آن لائن رقوم کی ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔

وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 3600 پوائنٹس پر امداد تقسیم کی جائے گی، حق داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

کرونا کیسز کے حوالے سے اجمل وزیر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے 560 مریض ہیں، پختونخوامیں کرونا وائرس کے 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

Ajmal Wazir

Tabool ads will show in this div