آپ کی دعائیں کام کررہی ہیں، نادیہ جمیل
حال ہی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نےسوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے بتایا۔
برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے انسٹا پردوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کی تکیلف میں ہر روزکمی ہو رہی ہے، فی الحال ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری ہے اور وہ معلوم کریں گی کہ لمف نوڈ بائیوپسی کی بنیاد پر انہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ فون پر وقت محدود ہوتا ہے اور وہ بہت ساری چیزیں نہیں کہہ سکتی جو میں کہنا چاہتی ہوں، لیکن کینسر کے دوران کرونا وائرس کے اس دور میں کچھ اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔
نادیہ نے اپنے فالوورز کیلئے مرحلہ وار لکھا کہ آپ کی دعائیں کام کرتی ہیں اور آپ کا پیار طاقتور ہے۔ درخت ایک سیکنڈز کیلئے بھی میرا علاج بند نہیں کرتے،تازہ پھل اور سبزیاں مجھے اور زیادہ طاقتور رکھتی ہیں، لال گوشت سے میں دور رہتی ہوں کیونکہ یہ جسم وروح کو تھکا دیتا ہے۔
تازہ لیموں اور ککڑی کے ساتھ بنا ہوا الکلائن پانی زیادہ سے زیادہ پینےکا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ نے مزید لکھا کہ زیادہ کھانا مت کھائیں، بہت زیادہ بھرا ہوا پیٹ نمازکے دوران یکسوئی میں خلل ڈالے گا۔
اداکارہ نے مادی اشیاء کے بجائے مسکراہٹیں اور محبتیں جمع کرنے اور پھیلانے پر زور دیا، انہوں نے لکھا کہ تنہائی خوبصورت چیز ہے جو یہ خاموشی کی طرف جاتی ہے اور خاموش اللہ اور کائنات کے ساتھ گہرا تعلق پیداکرتی ہے۔
کینسرسے مقابلہ کرنے والی نادیہ جمیل کی پہلی سرجری
طویل انسٹا پوسٹ میں موجودہ لمحے کی اہمیت پر زور دہتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو ہنسنے دیں، لوگوں سمیت ایسی چیزوں سے جڑے رہیں جو آپ کو خوشی دیں۔ ہمیشہ مہربانی سے پیش آئیں۔
اس پوسٹ کے علاوہ نادیہ نے اپنےچھوٹے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کھینچی جانے والی سپر مون کی تصاویربھی شیئر کیں۔
سرجری کے بعد اپنی سب سے پہلی واک کے دوران دیکھے جانے والے سُپرمون کو اداکارہ نے انتہائی خوبصورت قراردیتے ہوئے لکھا " یہ بہت خوبصورت تھا، میں حیرت سے اسے دیکھتی رہی"۔