بلال مقصود کادونوں ہاتھوں سے بنایا گیا حیران کن لاک ڈاون اسکیچ

گلوکارنے ایک جوڑے کی ڈرائنگ بنا کرشیئر کی

معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے بانیوں میں سے ایک بلال مقصود بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ فنکار،گٹارسٹ، گیت نگار اور کمپوزر بھی ہیں۔

بلال کی اتنی ساری صلاحیتوں کے باوجود ان کے فالوورز شاید ہی یہ جانتے ہوں کہ وہ بیک وقت دونوں کا استعمال کرتے ہوئے بہترین اسکیچز بھی بنا سکتے ہیں۔

انسٹا گرام پر بلال نے لاک ڈاون کی صورتحال میں سماجی دوری اختیار کرنے سے متعلق ایک جوڑے کا لائیو خاکہ بنا کر شیئر کیا۔

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت مہارت کے ساتھ یہ اسکیچ بنانے والے بلال کی  ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح حیران ہونے کے ساتھ ساتھ محظوظ بھی ہوئے۔

لگتا ہے کہ بلال کی یہ مہارت انہیں اپنے انتہائی قابل اور جانے مانے باصلاحیت گھرانے سے ملی ہے۔

گلوکار کے والد انور مقصود معروف مصنف اور ٹیلیویژن آرٹسٹ ہیں جبکہ ان کی خالاوں زہرہ نگاہ، فاطمہ ثریا بجیا اور زبیدہ طارق نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں خوب نام کمایا ہے۔

Bilal Maqsood

LOCK DOWN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div