اٹک ضمنی انتخاب؛ پی پی 16 میں پولنگ جاری

HDL-0900-06-10

اٹک: اٹک میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 16 پر ضمنی انتخاب کے لیے میں پولنگ جاری ہے۔ شہید شجاع خانزادہ کے بیٹے والد کی نشست کا دفاع کررہے ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں نے جہانگیر خانزادہ کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعیم اعوان نے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار چھ سو انہتر ہے۔ جن کے لئے ایک سو سینتس پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

:شہید شجاع خانزادہ

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ 16 اگست 2015 کو اٹک کے گاؤں شادی خان میں اپنے ڈیرے پر موجود تھے جہاں خود کش حملہ آور سائل بن کر انکے ڈیرے کے اندر داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے باعث کنکریٹ سے بنی ڈیرے کی چھت زمیں بوس ہوگئی جس میں شجاع خانزادہ سمیت 16 افراد شہید ہوئے۔

شجاع خانزادہ کا معمول تھا کہ جب بھی گاؤں جاتے تھے تو اپنے ڈیرے پر علاقے کے لوگوں کے مسائل سنتے تھے۔ سماء

ATTOCK

PROVINCIAL ASSEMBLY

PP-16

Jahangir Khanzada

polling underway

independent candidate

martyred shuja khanzada

Tabool ads will show in this div