کراچی:ڈاکٹرزکی وزیراعلیٰ کولاک ڈاؤن میں اضافے کی تجویز

کاوشوں اور فوری اقدامات کو سراہا
Apr 07, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/CM-Sindh-and-Lockdown-Advise-Khi-Pkg-07-04-Hasan.mp4"][/video]

نجی اسپتالوں کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو افسران اور ملک کے سرکردہ ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی اپیل کی ہے ، بصورت دیگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملک کے نجی اسپتال  کے مالکان ،سی ای اوز اور ڈاکٹروں نے خصوصی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے ان کی حمایت ، تعاون اور رہنمائی چاہتے ہیں۔ تمام ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ  کی کاوشوں اور فوری اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر وہ بروقت اقدامات نہ کرتے تو صورتحال قابو سے باہر ہوجاتی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ  کو مشورہ دیا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کو آسان نہ کریں۔ اگرلاک ڈاؤن واپس لیا گیا تو یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی ایک بڑی آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہے، وہاں ایک بڑے کنبے کے ساتھ  وہ چھوٹےگھروں میں رہتے ہیں اور ہجوم کی صورت میں بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ہجوم کو اجازت دی گئی تو لوگ بسوں اور سڑکوں پر انفیکشن کا شکار ہوجائیں گے اوریہ وائرس اپنے گھروں میں واپس لے جائیں گے جس سے ان کے خاندان کےافراد اور دیگر مقامی افراد بھی متاثر ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنی کابینہ اور دیگر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے۔

نجی اسپتالوں کے تمام سی ای اوز اور مالکان نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ جب بھی صوبائی حکومت کو ضرورت ہوگی تووہ انہیں سازوسامان، افرادی قوت، تکنیکی اور ماہرانہ مدد فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈاکٹرعاصم ، ڈاکٹر سعدیہ سمیت دیگر ماہرین شامل ہونگے جو صورتحال پر قابو پانے کے لئے منصوبہ بندی ، ضروریات اور انتظامات کے حوالے سے کام کریں گے۔

ملاقات میں انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری ، ای او سی کوآرڈینیٹر ریحان بلوچ ، ضیاءالدین اسپتال کے ڈاکٹر عاصم حسین ،اے او کلینک کے ڈاکٹر سید جنید شاہ ، ساؤتھ سٹی اسپتال کی ڈاکٹر سعدیہ ورک، این ایم سی کے عمر جنگ ، ڈاکٹر بلال فیض سی ای او کریک جنرل اسپتال، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبد اللہ سی ای او عیسیٰ لیبارٹری ، طاہر میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹر طاہر یوسف ، سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے منہاج قدائی، ایس ایچ سی سی کے جواد امین خان ، امام کلینک کے ڈاکٹر علی امام ، دارالصحت کے علی فرحان ، ایل این ایچ کے ڈاکٹر سلمان فریدی ، انکل سریہ اسپتال کے زرکیس انکل سریہ ،میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے بریگیڈیئر ڈاکٹر وقار ، پٹیل اسپتال کے ڈاکٹر مظہر نظام، اے کے یو کے کامران خان  اور ڈاکٹر صادق انصاری و دیگر نے شرکت کی۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div