کراچی: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈيز بند، مريض پريشان

مریضوں کو دوا کے بغیر لوٹنا پڑ رہا
Apr 07, 2020
[caption id="attachment_1725032" align="alignnone" width="780"] فوٹو: اِرسا ندیم[/caption]

کرونا وائرس کے بعد کراچی کے سرکاری اسپتالوں ميں او پی ڈيز بند ہونے سے مريضوں کی پريشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

روزانہ سيکڑوں مريض سول اسپتال آتے ہیں مگر او پی ڈی بند ہونے سے اُنھيں دوا کے بغير لوٹنا پڑتا ہے۔

عباسی شہيد اسپتال میں بيماريوں کےلیے کلينک کا بينر تو لگايا گيا ہے لیکن دروازے پر تالے لگے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سياسی جماعتيں بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈيز کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Tabool ads will show in this div