بہاولپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق

اسٹاف رپورٹ


بہاولپور : بہاولپور میں فائرنگ سے الصادق ڈگری گرلز کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


پولیس کے مطابق الصادق ڈگری گرلز کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر جہاں آراء چھٹی کے بعد گھر واپس جارہی تھیں، یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر گولیاں برسادیں۔


خاتون پروفیسر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں، جہاں آراء کے شوہر ایڈووکیٹ محمد نواز کہتے ہیں ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔


تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔


پروفیسر کے قتل پر لیکچرار ایسوسی ایشن نے کل سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سماء

کی

MQM

سے

فائرنگ

karzai

club

Tabool ads will show in this div