صوابی میں مکان کی دیوار گرگئی، 3 بچے جاں بحق
واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی
صوابی میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
صوابی کے گاؤں نظر ڈھیری میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
متاثرہ مکان زردان نامی افغان مہاجر کا ہے، مکان کی دیوار کچی ہونے کے باعث گری، جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔
زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ اسپتال صوابی منتقل کردیا گیا۔