کینسرسے مقابلہ کرنے والی نادیہ جمیل کی پہلی سرجری
حال ہی میں بریسٹ کینسرسے مقابلہ کرنے کا بتانے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے سرجری کے بعد اپنے فالوورز کیلئے سیلفی شیئر کی ہے۔ تھکن سے نڈھال ہونے کے باوجود نادیہ نے باہمت انداز میں اپنی ٹوئٹرفیملی کو بتایا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہی ہیں۔
اداکارہ نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ انہیں پہلے اسٹیج اور تیسرے درجے کے ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے اوراب ان کی سرجری ہوگی۔
ٹوئٹر صارفین کیلئے اپنی مسکراتی ہوئی تصویر شیئرکرتے ہوئے نادیہ نے ان کی دعاؤں اور محبت کیلئے شکریہ کہا اور بتایا کہ 2 ہفتوں میں لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، " درد برداشت کر رہی ہوں، مضبوط ہورہی ہوں، آج کیلئے شکرگزارہوں"۔
Post surgery smile 4 my Twitter family. Thanku 4 your healing prayers & love!You are all INCREDIBLE ❤️ I am blessed. The cherry blossoms R beautiful.Lymph node biopsy back in 2 weeks InshaAllah.Chemo/radiation combo 2b decided then.Managing pain,getting stronger,grateful 4 today! pic.twitter.com/lPT0ctdZPY
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 5, 2020
برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے سرجری کے بعد نادیہ نے سب سے پہلے اسپتال عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور سرجری کو اپنے لیے آسان بنانے پر انہیں حیرت انگیز کہا۔
Thank you @NuffieldHealth for your incredible calming, beautiful hospital and super caring loving staff! The nurses, consultants, drs all angels here. Am utterly blessed. My first major surgery post #breastcancer diagnosis made so much easier! You guys are WONDERFUL! ❤️????✊?❤️
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 5, 2020
ایک اور ٹویٹ میں نادیہ نے بتایا کہ ابھی ٹویٹس کا جواب دینا مشکل ہے لیکن میں ہرایک کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے خود کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز،نرسوں ، طبی عملے کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
باہمت اداکارہ نے خواتین کو ہدایت کی کہ بریسٹ کینسر کو سمجھنے اور مقابلہ کرنے کیلئے اس سے آگہی ضروری ہے۔ اپنا میڈیکل چیک کراتے رہیں ، اس میں کوئی شرمندگی نہیں۔ جلد پتہ لگانے سے جان بچ جاتی ہے۔
Remember #breastcancerawareness is essential 2 understand & combat #breastcancer No shame in taking care of your body,ladies,& keeping up with self checks & medical checks. Early detection saves lives. Cancer is a journey many face. One day at a time. Pacing & loving oneself❤️?
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 5, 2020
اداکارہ ماہرہ خان اور وہاج خان نے نادیہ کیلئے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کااظہارکیا۔
Nado ?♥️♥️ want to hear your voice as soon as possible. Praying for you! Allah Shaafi. Allah Kaafi. https://t.co/X3xPllAgqj
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 4, 2020
وہاج نے نادیہ کیلئے خوبصورت پیغام میں لکھا "جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت محسوس ہوئی تو آپ میرے لیے ایک بہن ، ایک ماں اور ایک سرپرست رہی ہیں۔ اللہ آپ کو یہ جنگ لڑنے کی توفیق عطا فرمائے اور صحت مند بنائے"۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ نے بھی نادیہ جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
My wife @Saminalvi and I would like to wish you quick recovery. Indeed there is no shame. This is a disease like any other with a great potential of recovery in 'early detection and fast action'. We need to spread the word. You will Inshallah recover soon, we are praying for you. https://t.co/Lr5ULQHIpN
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 3, 2020
بطور ایک ڈاکٹر کے عارف علوی نے لکھا کہ اس بیماری کا جلدی پتہ لگنے کی صورت میں صحتیابی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے، ہمی یہ بات بتانے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔ ہم آپ کیلئے دعا گو ہیں۔