مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےپاک بھارت کرکٹ سیریزناممکن قراردیدی

Sirtaj Aziz Isb 28-05 اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت کرکٹ سیریز ناممکن قرار دیدی، سماء سے غیر رسمی گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورت حال میں کرکٹ کیسے ہوسکتی ہے۔ آئندہ سال سیریز کا امکان بھی رد کر دیا۔ سماء کے استفسار پر سرتاج عزیز نے صاف صاف کہہ دیا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مشیر خارجہ نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے، لفٹ میں سماء سے غیر رسمی گفت گو میں کہا کہ مشرقی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اس صورت حال میں بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا رواں سال کے باقی 2 ماہ ہی نہیں، اگلے سال بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ ہوتی نظر نہیں آرہی، وزارت خارجہ نے اس معاملے پر ابھی تک بھارت سے کوئی بات نہیں کی۔ سماء

SENATE

sartaj aziz

PAKISTAN INDIA CRICKET SERIES

Tabool ads will show in this div