دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،دو دہشت گرد اسلحہ و بارود سمیت گرفتار

Oct 05, 2015
مردان : اسپيشل پوليس يونٹ اور ايف آئي اے نے مردان ميں دہشت گردي کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو اسلحہ و بارود سميت گرفتار کرليا۔ اسپيشل پوليس يونٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر بدرگہ روڈ پر خصوصي ناکہ بندي کي گئي، جہاں پر تلاشي کے دوران دو دہشت گرد قيصرعلي اور ناظر احمد کو حراست ميں لیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے دو سياہ بيگ، پرائما کارڈ ،دو بيٹري سيل، پانچ کلو گرام  نٹ بولٹ،چھ کلو گرام بارود اور ايک ٹائمر برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے دو پستول بھي ملے ہیں، دونوں کا تعلق پشاور کے نيم قبائلي علاقے سے بتايا جاتا ہے، دونوں ملزمان دہشت گردي کے متعدد واقعات ميں مطلوب تھے۔ اسپيشل پوليس يونٹ نے دونوں دہشت گردوں کو تفتيش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سماء

TALIBAN

national action plan

Tabool ads will show in this div