واجبات ادائیگی کی مہلت کے طریقہ کار پرغور جاری،پاورڈویژن

جلد ہی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹیفکیشن ارسال

بجلی صارفین کو واجبات ادائیگی کیلئے 3 ماہ کی مہلت کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اعلان تو کیا لیکن وزارت توانائی نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

آئیسکوحکام کے مطابق 2 اپریل کو مشیر خزانہ کی جانب سے کیےگئے اعلان کے حوالے سے حکومت  نے تاحال بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،ابھی تک 7 اپریل والی ڈیڈ لائن پرعمل پیرا ہیں۔

مشیرخزانہ نے 2 اپریل کو بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے 3 ماہ کی مہلت کا اعلان کیا تھا۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہےکہ واجبات ادائیگی کی مہلت کے طریقہ کار پرغور جاری ہے، جلد ہی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا جائے گا۔

Power Division

Tabool ads will show in this div