منی لانڈرنگ کیس،الطاف حسین کی ضمانت میں مزید 4 ماہ کی توسیع

Scotland لندن : منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الظاف حسین کی ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے، الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس چار ماہ تک توسیع دی گئی ہے۔ مني لانڈرنگ کيس ميں ايم کيو ايم قائدالطاف حسین سے لندن پوليس اسٹيشن ميں پوچھ گچھ کی گئی، ذرائع کے مطابق الطاف حسین سے تین گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی گئی، جس کے بعد الطاف حسین کے وکلاء کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم کی ضمانت میں ایک بار توسیع دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش الطاف حسین کی جانب سے میڈکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا۔ آج صبح لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی مدت ختم ہوتے ہی اسکاٹ لینڈیارڈ کے اہلکار قائد ایم کیو ایم کو پولیس اسٹیشن لے جانے کے لیئے ان کے گھر پہنچ گئے، شمالی لندن میں واقع رہائشگاہ سے نکلتے وقت فاروق ستار، محمد انور، واسع جلیل ، بیرسٹر فروغ نسیم اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی ایم کیو ایم کے ہمراہ تھے۔ ایم کیو ایم کے قائد عقبی راستے سے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے،  تیسری پیشی کے دوران ایم کیو ایم کے قائد سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، سوالات اور تفتیش کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد رہا، گزشتہ انٹرویو میں الطاف حسین نے پر سوال کے جواب میں ''نوکمنٹس'' کہا تھا۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے اس کیس کا آغاز چھ ستمبر دو ہزار بارہ میں اُس وقت شروع ہوا جب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ اور الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران ایم کیو ایم قائد کی رہائش گاہ اور لندن سیکریٹریٹ سے تقریبا چھ لاکھ پاؤنڈ کی رقم برآمد ہوئی تھی، لندن میں اس قسم کے کیسز میں پانچ سو سے زائد افراد کی برطانوی شہریت منسوخ ہوچکی ہے۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، تاہم ابتدائی تفیش کے بعد سات جون کو الطاف حسین کو جولائی 2014 تک ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا۔ الطاف حسین نے رہائی کے کچھ دیر بعد کراچی میں اپنی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج دھرنے پر بیٹھے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آخری سانس تک حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم قائد کی ضمانت میں پہلی مرتبہ توسیع جولائی 2014، دوسری بار دسمبر 2014، تیسری مرتبہ 14 اپریل 2015 اور چوتھی مرتبہ رواں برس جولائی کو توسیع دی گئی تھی۔ اسی کیس میں ایم کیو ایم رہنما طارق میر 6 اکتوبر اور محمد انور 7 اکتوبر کو پیش ہوں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی اور قائد تحریک الطاف حسین کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ گزشتہ بیس سال سے زائد عرصے سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے ہیں۔ الطاف حسین کے خلاف نہ صرف لندن بلکہ پاکستان میں بھی متعدد کیسز درج ہیں، جب کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الطاف حسین کی براہ راست تقرر نشر کرنے، اشاعت اور تصویر تک لگانے پر پابندی عائد ہے۔ سماء

ENGLAND

scotland yard

imran farooq

money laundering case

MUTAHIDDA QOOMI MOVEMENT

BAIL EXTENDED

Tabool ads will show in this div