پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی

کرونا کے باعث گڑھی خدا بخش میں تقریب منسوخ
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیرِاعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 41 ویں برسی آج 4 اپریل کو منائی جارہی ہے۔ عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں منسوخ کردی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر کرونا وبا کی وجہ سے کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا۔

پارٹی حکام کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ جیالے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی پر بھٹو کی تصاویر لگائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے عزیز لیڈر کو یاد کرنے کیلئے بھٹو کی تقاریر اور پیغام کو پھیلائیں۔ واضح رہے کہ 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے کیلی فورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے سیاست کا آغاز 1958 میں کیا اور ایوب خان کے دور حکومت میں وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جو بعد ازاں پاکستان کی سب سے بڑی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی۔ طلسماتی شخصیت کےمالک ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عوامی انداز اپنایا اور عوامی جلسوں میں عوام کی زبان استعمال کی۔

ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ملک کو سال 1977 میں پہلا متفقہ آئین ملا۔ اُن ہی کے دور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو آج بھی پی پی حکومت اور بھٹو کی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا سہرا بھی ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔

ZIA UL HAQ

ZULFIQAR ALI BHUTTO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div