کروناکرفیو کی خلاف ورزی پر عالمی ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ گرفتار
عالمی ریکارڈ یافتہ میراتھن ایتھلیٹ ولسن کپسنگ کو کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے کرفیو کی خلاف ورزی پر 20 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔
میراتھن ریکارڈ ہولڈر ولسن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک بار میں خود کو تالا لگا کر شراب پی، اس موقع پر وہاں 20 دیگر افراد بھی موجود تھے، جو کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2012ء کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو کینیا کے مشہور شہر اتن میں گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں ایک مقامی سیاستدان بھی شامل ہے۔
ایتھلیٹ کپسنگ خود ایک پولیس افسر ہیں، انہیں رواں سال ٹریک اور فیلڈ سے ڈوپنگ کے نمونوں کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا، وہ نیویارک، لندن اور برلن میراتھن بھی جیت چکے ہیں۔
کینیا میں اجتماعی تربیت پر پابندی جس کی خلاف ورزی کے الزام میں اسسے قبل بھی 12 کھلاڑیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، افریقی ملک میں تربیتی کیمپس اب بند کردیئے گئے ہیں، کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر تربیت کرنے کی اجازت ہے۔