اداکارہ نادیہ جمیل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص

اداکارہ کی ٹویٹس پر فالوررز کی جانب سے نیک تمنائیں

معروف اداکارہ اورسماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے یہ افسوسنا ک اطلاع اپنے فالوورز کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود دی۔ نادیہ نے لکھا ’’ گزشتہ ہفتے کینسر کی تشخیص ہوئی ، اب 4 روزسے اس بیماری کا علاج کروارہی ہوں‘‘۔

اپنے احساسات بتاتے ہوئے نادیہ نے لکھا ’’پچھلے کچھ دن سے مختلف احساسات سے دوچارہوں۔ خدشات، خوف، پرسکون رہنے کیلئے ناقابل شکست محبت، قبولیت ، صبر، بہت زیادہ احساس تشکراورمیرے 2 بچوں، والدین، پیاروں ، اپنے آپ اور آپ سب کیلئے گہرا احساس ذمہ داری ‘‘۔

ایک اورٹویٹ میں نادیہ نے بتایا کہ ان کا کینسرپہلی اسٹیج اورٹیومرگریڈ 3 کا ہے۔ اداکارہ نے خواتین کو پیغام دیا کہ باقاعدگی سے چیک اپ کروانا ضروری ہے، کبھی بھی اپنے جسم اور صحت کو نظرانداز نہ کریں۔

انہوں نے لکھا ’’ اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظارکررہی ہوں اوربہت مثبت محسوس کر رہی ہوں۔ فکر نہ کریں اور اپنا خیال رکھیں ‘‘؟۔

نادیہ کی ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیہ ٹویٹس اورنیک خواہشات کا اظہارکیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں اس بیماری کی علامات سے متعلق استفسار کیا جس پر نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے چیک اپ کراتی ہیں۔ گلٹی محسوس ہونے کے بعد وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں، اسپتال میں ان کا اسکین، ٹیسٹ اور بائیوپسی ہوئے جن سے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔

CANCER

nadia jamil

Tabool ads will show in this div