وزیراعظم تعمیرات کی صنعت کیلئے پیکج کا اعلان کرینگے

تعمیراتی صنعت کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا
فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان آج تعمیرات کی صنعت کےلیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے تاکہ کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والی اقتصادی سرگرمیاں بحال کی جاسکیں۔

وفاقی حکومت نے تعمیراتی صنعت کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے تناظر میں حکومت کو صنعتیں چلانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک توازن پیدا کرنا ہوگا جو غریب عوام کو روزگار کی فراہمی کےلیے ناگزیر ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا بھی کہنا تھا کہ حکومت نے اُن لوگوں کےلیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں جن کا روزگار صنعتی بندش سے متاثر ہوا ہے۔

IMRAN KHAN

CONSTRUCTION INDUSTRY

Tabool ads will show in this div