سونیا حسین نے دوستوں کو ہاتھ دھونے کا چیلنج دیدیا

ادکارہ کی منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کی ویڈیووائرل

اداکارہ سونیا حسین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کی ویڈیو شیئر کردی ۔

دو روز قبل اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انوکھے انداز میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ دھو رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ گھروں میں رہنا اور معاشرتی دوری اختیار کرنا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر میں سب سے بہترین ہے۔

اداکارہ نے ہاتھ دھونے کا چیلنج اپنے دیگر فنکار دوستوں کو بھی دیا جن میں سمیع خان، عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور اُشنا شاہ شامل ہیں۔

Sonya Hussain

Tabool ads will show in this div