این اے 122؛ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

لاہور : اين اے 122 کے ضمنی انتخابات ميں پولنگ اسٹيشن کے اندر اور باہر فوج تعينات ہوگی جبکہ نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کيمرے بھی نصب کئے جائيں گے۔

پنجاب ميں ضمنی اور بلدياتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لينے کیلئے چيف اليکشن کمشنر کی زيرصدارت لاہور ميں اہم اجلاس ہوا، جس ميں چيف سيکریٹری، آئی جی پنجاب سميت تمام اضلاع کے انتظامی افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا کہ ضمنی انتخابات ميں پولنگ اسٹيشن کے اندر اور باہر فوج تعينات ہوگی، جبکہ پولنگ اسٹيشنز ميں سی سی ٹی وی کيمرے بھی نصب ہوں گے، اليکشن کميشن نے تشہيری مہم ميں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نوٹس ليا ہے اور صوبائی اليکشن کمشنر نے اميدواروں سے جواب بھی طلب کرليا ہے۔

سيکريٹری اليکشن کميشن بابر يعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی پی نے فيصلہ کيا ہے کہ ہائيکورٹ کی جانب سے وزراء کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کو سپريم کورٹ ميں چيلنج کيا جائے گا۔ سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

JIP

NA122

Bye Election

polling station

Babar Yaqoob

Saad Rafiq

Tabool ads will show in this div