نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ نے ای لرننگ پورٹل شروع کردیا

ان کی رقوم کو سنبھالنے کی مہارت بہتر ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بڑھے گی
Apr 02, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستانی نوجوانوں اور اسکول کے بچوں کو ضروری مالی تعلیم دینے کی خاطر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آٓف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) کے اشتراک سے نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ  کا آغاز کردیا ہے جس سے ان کی رقوم کو سنبھالنے کی مہارت بہتر ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بڑھے گی۔

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ  پاکستان کا پہلا آن لائن مالی خواندگی کا کورس شروع کررہا ہے جو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو گیم کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے۔ یہ گیم عمر کے تین گروپوں کے لیے ہے۔

اس میں 9 تا 12 سال کی عمر کے بچے، 13 سے 17 سال کے نوعمرلڑکے لڑکیاں اور 18 سے 29 سال کے نوجوان اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر یا موبائل فون کی ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے  گیم کھیل سکتے ہیں۔

نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کا یہ آٓسان ای لرننگ پورٹل اور موبائل ایپ انگریزی اور اردو زبان میں کہانی پر مبنی گیم فارمیٹ کے ذریعے تعلیم دیتا ہے جو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ مالی خواندگی کے اصول سمجھ میں آسکیں اور لاگو کیے جاسکیں۔

استعمال کنندگان کے سامنے دو نئے تاجر خاندانوں کی کہانی ہوتی ہے جو اپنے ذاتی، مالی اور کاروباری فیصلے کررہے ہیں۔ گیم کھیلنے والے کو ان خاندانوں کو ایک کامیاب کاروبار قائم کرنے میں مدد دینا ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں کے اندر اندر استعمال کنندگان بچت، بجٹ کاری، قرض لینے اور بینکاری کے ضروری اصولوں کے علاوہ بیشتر کئی موضوعات پر عبور حاصل کرسکتے ہیں۔ ہر موضوع کے بعد طلبہ و طالبات کی معلومات جانچنے کے لیے انٹرایکٹو سوالات آتے ہیں جو استعمال کنندگان کورس مکمل کرتے ہیں انہیں سرٹیفکیٹ آف فنانشل لٹریسی دیا جاتا ہے۔

گیم مفت استعمال کے لیے تیار اور مندرجہ ذیل ایڈریسز پر دستیاب ہے۔

گوگل پلے اسٹور

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.knowledgeplatform.pompak&hl=en

ایپل پلے اسٹور

https://apps.apple.com/us/app/pompak-learn-to-earn/id1503676474?ls=1

لیپ ٹاپ؍ڈیسک ٹاپ:ویب ورژن

https://nflpy.pk/elearning/

Tabool ads will show in this div