امارات ایئرلائنز کا 6اپریل سے پروازیں شروع کرنیکا اعلان
امارات ایئر لائنز نے پیر سے محدود پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ پیر 6 اپریل سے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ایسے غیر ملکی جو اپنے وطن جانا چاہتے ہیں سفر کرسکیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی شہری ہوا بازی اتھارٹی کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم (جو امارات ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں) نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ محدود طور پر پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد کرونا کے باعث انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے سے متاثر ہونیوالے ملک میں مقیم اقامہ ہولڈرز یا وزٹ پر آئے ہوئےغیر ملکیوں کو پہلے سفر کا موقع دینا ہے۔
Emirates has received approval from UAE authorities to start flying a limited number of passenger flights. From 06 April, these flights will initially carry travellers outbound from the UAE. Details will be announced soon. 1/2 pic.twitter.com/fnhLxQanIM
— HH Sheikh Ahmed bin Saeed Al Maktoum (@HHAhmedBinSaeed) April 2, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ پروازوں کی جزوی بحالی کی تفصیل ابھی طے نہیں کی تاہم جلد ہی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا، اماراتی ایئر لائنز انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کی خواہاں ہے اور جزوی طور پر اس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فضائی اور زمینی آمد و رفت بند ہے، امریکا، برطانیہ، روس، چین، بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔
اب تک متعددی مرض سے 48 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 55 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
یو اے ای کی شہری ہوابازی اتھارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پروازوں کی جزوی بحالی کے ساتھ ہم اپنے عملے اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی تدابیر اختیار کریں گے۔