سعد رفیق کی تقریر ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی قرار، ایاز صادق کو نوٹس
لاہور : اين اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم میں مسلم ليگ نون کے وزراء شامل ہوئے، جس پر ريٹرننگ آفيسر نے سردار اياز صادق کو نوٹس جاری کرديا۔
ريٹرننگ آفيسر کے مطابق وزراء کے انتخابی مہم ميں حصہ لينے پر پابندی ہے، نون ليگ کی مہم ميں وزراء کی شمولیت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، جس پر سردار اياز صادق سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔
خواجہ سعد رفيق نے گزشتہ روز اين اے 122 ميں جلسے سے خطاب کيا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شير علی نے سردار اياز صادق کے ساتھ پريس کانفرنس بھی کی تھی۔ سماء