گوادر، ادویات چوری کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار

سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری ہوتی تھیں

گوادر میں سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر کے خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر پسنی نے علاقے میں پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ مار کر وافر مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرکے موقع پر کلینک کے مالک غفور چاکر کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کا ملازم اکرم حسن سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات چوری کرکے مختلف میڈیکل اسٹورز کو فروخت کیا کرتا تھا۔

سرکاری ڈرگ اسٹور سے ادویات کو فروخت کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے ملازم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

health department

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div