این اے 122 ؛ جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ
لاہور : جماعت اسلامی نے اين اے 122 لاہور کے ضمنی اليکشن ميں تحريک انصاف کی حمايت کا اعلان کرديا، میاں مقصود کہتے ہیں جنہوں نے ہميں عزت دی ہم نے ان کا ساتھ ديا۔
تحريک انصاف کے آرگنائزر چوہدری سرور اپنی ٹيم کے ہمراہ جماعت اسلامی کے ہيڈ کوارٹر منصورہ پہنچے اور مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی لاہور کی قيادت کو حمايت پر قائل کرليا۔
میاں مقصود کا کہنا ہے کہ اين اے 122 ميں عبدالعليم خان اور پی پی 147 ميں شعيب صديقی کی حمايت کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی بلدياتی انتخابات ميں جماعت اسلامی کو سپورٹ کرے گی۔
اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے سچ کا ساتھ دينے کا فيصلہ کيا اور اين اے 122 ميں فتح حق کی ہوگی۔
پی ٹی آئی اس سے پہلے مجلس وحدت المسلمين، جمعيت علمائے پاکستان اور مسلم ليگ قائداعظم کی حمايت حاصل کرچکی ہے۔
اين اے 122 کے معرکے کیلئے سياسی جاعتيں اپنی جيت کو يقينی بنانے کیلئے زيادہ سے زيادہ اتحاد بنانے کی کوشش کررہی ہيں۔ سماء