میزائل حملوں کےخیبرپختونخواسیاست پرخطرناک اثرات ہونگے،شیخ رشید
اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ میزائل حملے بھی اہم مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سیاست پر ان کے خطرناک اثرات پڑیں گے۔
راول پنڈی میں میڈیا سے گفت گو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں کے مستقبل میں خیبرپختونخوا کی سیاست پر خوفناک اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے حکومت نے لاہور کے بجائے پورے ملک کیلئے قرضہ سکیم کا اعلان کیا۔ اس میں اہم بات ہے کہ خواتین کو بھی قرضے ملیں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچانوے فیصد خواتین قرضے واپس کر دیں گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے جانے کے بعد نوازشریف کا اصل انداز حکمرانی شروع ہوگا۔ سماء
tb
breakthrough
تبولا
Tabool ads will show in this div