سانحہ مِنیٰ، شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 76 ہوگئی
اسلام آباد: سعودی عرب میں حج کے موقع پر مِنیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ 60 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
وزارت مذہبي امور کے مطابق سانحے کے 29 شہداء کی تصدیق سعودی حکام نے کي جبکہ 47 حجاج کی شہادت کی تصدیق انکے رشتے داروں نے کی۔
تفصیلات کے مطابق سانحے میں 47 حجاج زخمي ہوئے جبکہ 7 پاکستانی حجاج مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ سماء