قرنطینہ میں شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی شیف بن گئیں

اس وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں، اداکارہ

کرونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متعدد مشہور شخصیات اپنے گھروں مختلف صلاحتوں کا استعمال کرتے نطر آرہے ہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی بیٹی عنایہ کے ساتھ آلو کے کٹلس بنائے جبکہ سیاستدان شرمیلا فاروقی بھی اپنے کچن میں کھانے بناتی نظر آئیں ۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ لاک ڈاون کی اس صورتحال میں اس وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مجھے مشورہ دیں کہ میں اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ کون سا کھانا بناوں، ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ امید ہے کہ آپ سب اپنی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

دوسری جانب سنیٹر شرمیلا فاروقی نے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ مختلف ڈشز بناتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

View this post on Instagram

Banana oatmeal muffins

A post shared by Sharmila Faruqui (@sharmilafaruqi) on Mar 28, 2020 at 9:04pm PDT

View this post on Instagram

Banana oatmeal muffins

A post shared by Sharmila Faruqui (@sharmilafaruqi) on Mar 28, 2020 at 9:04pm PDT

Sharmila Farooqui

ZHALAY SARHADI

Tabool ads will show in this div