این اے 122 میں نوٹ نہیں ووٹ جیتے گا: سعد رفیق

Oct 05, 2015

Saad Rafique

لاہور: وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق کا کہنا ہے کہ اين اے 122 ميں نوٹ نہيں ووٹ جيتے گا، بہتان تراشي عمران خان کا انتخابي نشان بن گيا ہے۔

مسلم ليگ نون کے اميدوار اياز صادق اور وفاقي وزير عابد شير علي کے ساتھ نيوز کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفيق نے کہا کہ پولنگ تھيلے کسي کي بھي نگراني ميں بھجوائيں ہميں اعتراض نہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑي تو وزيراعلي پنجاب بھي اليکشن مہم ميں حصہ ليں گے لوگوں نے ہميں ووٹ جلسوں کےليے نہيں ديئے، حکومتيں کام کرتي ہيں۔

سعد رفيق نے کہا کہ وزيراعظم بارہ سيٹوں والے جہاز پر امريکہ گئے، عمران خان بتائيں کيا انہيں اسکوٹر پر امريکہ بھيجيں يا رکشے پر۔ اس موقع پر اياز صادق نے کہا کہ عوام نے دھرنوں کي سياست مسترد کردي، لگتا ہے تحريک انصاف کي قسمت ميں صرف رونا ہے۔ سماء

cm punjab

railways minister

AMERICA

NA122

rakshaw

Tabool ads will show in this div