موجودہ حالات پر وفاقی حکومت کی عوام کو بریفنگ

اموات 21 ہوگئیں
فوٹو : آن لائن

کرونا وائرس پر کافی تاخیر سے متحرک ہونے کے بعد اسلام آباد سے وفاق کے نمائندے روزانہ عوام کو تازہ ترین صورتحال پر برینفگ دیتے ہیں۔ حسب معمول آج بھی وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے صحت ظفر مرزا، و قومی سلامتی معید یوسف اور نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل محمد افضل نے میڈیا پر آکر قوم کو آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 99 کنفرم کیس سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔

معاون خصوصی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسرچ کے میدان سرگرم ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ماہرین صحت اور سائنسدانوں اپنی تجاویز 3 اپریل سے پہلے ارسال کردیں۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div