جنیدخان اورحرا مانی ’’کشف ‘‘میں پھرایک ساتھ

حرا کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز تجربہ ہوتاپے
تصویر: انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل ’’محبت نہ کریو‘‘ کی معروف جوڑی حرا مانی اور جنید خان چھوٹی اسکرین پر’’کشف ‘‘ میں ایک بار پھرساتھ نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے میں جنید خان نے وجدان نامی شخص کا کردار ادا کیا ہے جو کشف (حرا مانی ) کے عشق میں مبتلا ہے اور اس کا دل جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

جنید خان کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی خاصی منفرد اور اس سے پہلے کیے جانے والے ان کے تمام پراجیکٹس سے مختلف ہے جسےکرنا ان کیلئے ایک پرجوش تجربہ تھا۔

ساتھی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے اداکار نے کہا ’’حرا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ بھی اس کہانی کو پسند کریں گے‘‘۔

کشف کے ڈائریکٹر دانش نواز ہیں جو اس سے قبل حرا اور جنید خان کے ’’سنُ یارا‘‘ کی بھی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔

junaid khan

Hira Mani

Tabool ads will show in this div