امتیازاسٹورپرکمشنرکراچی کاچھاپا،اسٹوربند

ایف آئی آر درج

کراچی میں امتیاز سپر اسٹور کو قانون کی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا۔عوامی مرکز برانچ کے دو ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اتوارکو امتیاز سپراسٹور عوامی مرکزپر بہادرآباد پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چھاپا مارا۔ سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ امتیاز سپر اسٹور پر لوگوں کا رش تھا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔

اس کے علاوہ کمشنر کراچی نےامتیازاسٹورکورنگی پر چھاپا مارکر احتیاط سے گریز کرنے پراسٹورکو سیل کردیا۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ اسٹور میں احتیاط برتنے کی ہدایت پرعمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ جو اسٹورز اور دکاندار کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط نبہیں برتیں گے انھیں بند کردیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق ایک وقت میں صرف ایک شخص کو ایک ٹرالی کو خریداری کی اجازت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خریداری کے وقت شہری خود بھی احتیاط برتیں اوردوسروں سے ایک میٹرکا فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں۔

امتیاز سپراسٹورکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی قانونی ٹیم اس معاملہ کا نوٹس لےرہی ہے ، مزید کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

Imtiaz Super Store

Tabool ads will show in this div