چارسدہ:قانون کی خلاف ورزی کرنےوالےمبینہ ملزمان گرفتار

مقدمہ درج

چارسدہ میں تنگی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی،پولیس پر مسلح حملے، کار سرکار میں مداخلت اور تنگی بازار میں انتشار پیدا کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔

ڈی ایس پی تنگی فضل شیر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ خان اور ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر چارسدہ میں کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔

اس دوران چندافراد محتلف گاڑیوں میں سوار پولیس ناکہ بندی پہنچے اور پولیس افسران سے بدتمیزی سمیت دکانیں کھلوانے کی کوشش کی۔

پولیس نےملزمان ناصر ولد جہانزیب،عزیز ولد عزیز الرحمن، محمد یاسین ولد محمد ابرہیم اورحسن قادر ولد رحمت قادر کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، 3 کلاشنکوف، 6 ایم 16، مختلف قسم کے رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ تنظیم میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Tabool ads will show in this div