کرونا کےمریضوں کی تعداد1526 ہے،ظفرمرزا

عوام سماجی دوری کی ہدایات پرعمل کریں
Mar 29, 2020

ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد1526 ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں معاون خصوصی صحت  ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام سماجی دوری کی ہدایات پرعمل کریں۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ گلگت،آزاد کشمیر، اسلام آباد میں ایک مہینے کے طبی آلات فراہم کردیے۔

ظفر مرزانےبتایا کہ ایک ہزار ایک سوچھ مشتبہ مریض سامنے آئے،چوبیس گھنٹوں میں مجموعی مشتبہ کیسز 3ہزار324 ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد1526 ہے،چوبیس گھنٹوں میں 121 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 558، سندھ میں 481 کرونا کے مریض  ہیں، آزاد کشمیر میں2،گلگت 116، خیبر پختونخوا  سے188 مریض سامنے آئے۔

ظفر مرزا نے مزید بتایا کہ 28 لوگ کرونا سے مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 13اموات ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ زائرین کی تعداد857 ہے۔

ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ 756 کیسز ملک کے مختلف صوبوںٕ اور شہروں میں داخل ہیں،745 افراد کی حالت بہتر ہے،11افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 420 مریض لوکل ٹرانسمیٹڈ سے وائرس کا شکار ہوئے۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div