بین الصوبائی مسافرٹرانسپورٹ پر پابندی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

عوام سفر نہ کریں
Mar 29, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Sindh-Travelling-1500-KHI-PKG-29-03Umair.mp4"][/video]

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی مسافر ٹریفک پر پابندی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اتوار کو بیان جاری کیا ہے کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے مسافر ٹرانسپورٹ نہیں جا رہی ہے اور اس پر پابندی عائد ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے متعلقہ اضلاع سے مسافر ٹریفک کو اجازت نہیں دیں۔

اس وقت پنجاب کی سرحد پر مسافر ٹریفک اکٹھی ہو رہی ہے لیکن مسافر ٹریفک کو پنجاب سے سندھ اور سندھ سے پنجاب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر گاڑیوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دوسرے صوبے کا سفر کرنے کی زحمت نہیں کریں۔

Tabool ads will show in this div