لاہور : سمن آباد میں ہونے والے جلسے میں ایک بار پھر کپتان نے سماء کے نمبر ون چینل ہونے کی تصدیق کردی، کپتان نے ایک بار پھر سماء کے گن گاتے ہوئے کہا کہ جلسے میں آنے سے قبل میں سماء ٹی وی ہی دیکھ رہا تھا۔
توازن رپورٹنگ، سب سے پہلے اور سنسنی نہیں صرف خبر، جی ہاں یہ ہے سماء کا اعزاز جب ہی تو خیبر سے کراچی تک عوام اور حکمران سماء کے پرستار ہیں، کبھی سابق صدر مشرف، تو کبھی ریحام، کبھی شیخ رشید تو کبھی بلاؤل سب سماء ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تو شروع سے ہی سماء کے دیوانے ہیں، بھرپور مکمل اور جامع رپورٹنگ نے تحریک کے کپتان کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، اسلیئے تو ہر خبر اور ہر ایونڈ کی اپ ڈیڈ کیلئے وہ سماء ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
لاہور کے علاقے سمن آباد میں ہونے والے جلسے میں ایک بار پھر کپتان نے سماء کی جامع اور متوازن نشریات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ "میں جلسے میں آنے سے قبل سماء ہی دیکھ رہا تھا"، صحافتی ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ دیگر چینلز بھی سماء کے نقش قدم پر چلیں۔ سماء